چینی میڈیا کے مطابق بارہ برس پہلے زینگ نامی ایک شخص نے اپنی ہی بیوی کے ایک رشتہ دار کو پیسوں کے تنازع پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعہ کے بعد وہ فرار ہو کر دوسرے شہر میں جا بسا اور اس نے اپنا اصل نام تبدیل کر کے ’وانگ گوئی‘ رکھ لیا تھا۔
زینگ نے دوسرے شہر میں پولیس سے بچنے کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کیا اور فقیر کا روپ دھار لیا، اس نے مسلسل 12 برس تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔
12 سال بعد جب زینگ کو پولیس نے حراست میں لیا تو وہ ایک لفظ بھی بولنے سے قاصر تھا، وہ بولنے کی صلاحیت کھو چکا تھا، اور نا ہی اپنی صفائی میں کچھ بیان کرنے کے قابل تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق 12 سال تک خاموش رہنے کی وجہ سے زینگ آواز پیدا کرنے والی جھلی کھو بیٹھا اور اس اس کی بولنے کی صلاحیت ختم ہو گئی۔
دوران تفتیش بھی زینگ نے کاغذ پر لکھ کر اپنے 12 سال تک تک بولنے کی وجہ بتائی، ان نے لکھا کہ میں نے سوچا میں جتنا کم بولوں گا اتنی ہی کم غلطیاں کروں گا ۔











