لاہور : (ظفر معین بلے جعفری) سینئر صحافی ، قومی و صوبائی سطح کی متعدد صحافتی تنظیموں کی فعال اور متحرک شخصیت اور روزنامہ آفتاب لاہور و ملتان کے بانی چیف ایڈیٹر ممتاز احمد طاہر آج 30 مارچ 2023 الصبح لاہور میں انتقال فرماگئے۔
ملتان اور لاہور سے مسلسل لگ بھگ نصف صدی سے شائع ہونے والے اور بہت سے نامور قلمکاروں اور صحافیوں کو متعارف کروانے والے اخبار روزنامہ “آفتاب” کے بانی چیف ایڈیٹر ممتاز احمد طاہر انتقال کر گئے۔
ملتان پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلانیے کے مطابق
روزنامہ آ فتاب کے چیف ایڈیٹر محترم ممتاز احمد طاہر بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔ تمام صحافتی برادری روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹر محترم اسدممتاز ،جوائنٹ ایڈیٹر مظہر جاوید سیال اور دیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
ممتازاحمد طاہر مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے بعد از نماز ظہر لاہور کینٹ عسکری X سیکٹر D کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
برائے رابطہ پسماندگان :
اسد ممتاز سیال 03000770011
فیصل ممتاز سیال 03000770066
محسن ممتاز سیال 03000770044













