وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

0
90

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ ثناء اللہ زہری نے اپنے استعفے میں انتہائی مختصر عبارت لکھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ثناء اللہ زہری کے خلاف آج بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک ضرورت از خود ختم ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بحران پر قابو نہ پانے پر نواب ثناءاللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بلوچستان جاکر گورنر محمد خان اچکزئی کو ارسال کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY