پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ن لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے میدان مارلیا ہے ،انہوں نے 75655 ووٹ حاصل کر کےکامیابی حاصل کی ،تحریک انصاف کےراجہ طارق افضل 45702 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری حیدر سلطان نے 75655 ووٹ حاصل کئے اور اپنے قریب ترین حریف پی ٹی آئی امیدوار راجہ طارق افضل پر30ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نے45702ووٹ حاصل کئے ،جبکہ تحریک لبیک کےناصرعباس منہاس نے16112 ووٹ حاصل کئے اور تیسری پوزیشن پر رہے۔

ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا ،اس دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے ن لیگ کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر پر انتخابی اخلاق کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری سلطان حیدر پر جرمانہ 4جنوری کو ارکان اسمبلی کی موجودگی میں جلسہ کرنے پر کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ن لیگ کے امیدوار پر جرمانہ عائد کیا، 7 دسمبر 2017 کو تمام امیدواروں نے مانیٹرنگ افسر کو ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں شرکت نہیں کر سکتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY