پنجاب پولیس آج زینب قتل کیس رپورٹ پیش کرے گی

0
2773

پنجاب پولیس آج چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو قصور میں زینب قتل کیس رپورٹ پیش کرے گی

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس آج چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے واقعہ کی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی۔

قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں، زینب قتل کیس میں انتہائی اہم شواہد ملے ہیں ، جن کو کو حکمت عملی کے تحت خفیہ رکھا جا رہا ہے۔وفاقی،صوبائی تحقیقاتی و خفیہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس پر از خود نوٹس لیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY