عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا آغاز آج سے شروع ہو گا۔ پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کے تصدیقی عمل کےبعد 73 لاکھ 60 ہزار 279 افراد کو بطور ووٹر درج کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کےنظر ثانی عمل میں وفات پا جانے والے 9 لاکھ 23 ہزار 947 ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے حذف کیا جائے گاجن کی فوتگی یونین کونسلوں اور نادرا میں درج ہے۔

دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کوہر ضلع کےمقرر کردہ ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کا جائزہ لے کر اندراج/ منتقلی اور درستگی کروا سکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY