امریکا میں اپنے ہی گھر میں قید 13 بہن بھائی رہا

0
736

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر سے پولیس نے13 ایسے بہن بھائیوں کو رہا کرا لیا، جنہیں باندھ کر یا زنجیریں پہنا کر قید میں رکھا گیا تھا۔ متعدد نابالغ بچوں سمیت ان افراد کی عمریں دو اور انیس برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ان افراد کی رہائی سے قبل انہی کے ساتھ قید میں رکھا گیا تیرہواں بچہ کسی طرح فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گیا تھا۔ اس کے دو گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے لاس اینجلس سے جنوب مشرق کی طرف پیرِس کے مقام پر قید میں رکھے گئے باقی بارہ افراد کو بھی رہا کرا لیا۔ تمام بچے شدید کم خوراکی کا شکار ہیں۔

پولیس نے ان بچوں کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ باپ کی عمر ستاون برس اور ماں کی عمر انچاس برس بتائی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY