اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر پرانا راگ الاپ دیا ، کہتے ہیں بھارت اور اسرائیل کو اسلامی انتہاپسندی کا سامنا ہےاور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا۔

نئی دہلی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے جدید نظام زندگی کو اسلامی انتہاپسندی سے چیلنج کیا جا رہا ہے اور انتہاپسند مختلف جگہوں سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں عظیم جمہوریتوں کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگاجبکہ موجودہ دورے میں بھارت کےساتھ سماجی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پربات ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY