نیوکلیئر توانائی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر آپ نے 1998 میں عوامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔
تین نومبر 1930 کو بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پیدا ہونے والے اشفاق احمد نے پارٹیکل فزکس کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور 1960 اور 1970 کے عشرے میں بین الاقوامی سائنسی ادارے سرن میں بطور سینئر تحقیقی سائنسدان کے کوائنٹم الیکٹرو ڈائنامکس کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منوایا۔
اشفاق احمد نے 1950 کی دہائی کے آخری حصے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) میں شمولیت اختیار کی اور نیوکلیئر فزکس ڈویژن کے خفیہ ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنس ٹیک) کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیے۔ اس ادارے نے ہی 1971 کی جنگ کے بعد کلینڈسٹائن پراجیکٹ کے ذریعے پہلے ایٹمی بم کا ڈیزائن تیار کیا تھا، اس پراجیکٹ میں اشفاق احمد نے فزکس اور حساب کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
بطور ڈائریکٹر پاکستان اٹامک انرمی کمیشن آپ نے 1998 میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی بھی کی۔












