عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات اسی سال12 مئی کو ہی ہوں گے۔

اس سے پہلے عراقی انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مالی رقوم نہ پہنچیں تو وہ انتخابات کے اپنے وقت پر انعقاد سے معذرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لیکن العبادی نے اپنے بیان میں اس امر کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلح عناصر کو انتخابات میں داخل کرنے کے لیے کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت کریں گے۔

انہوں نے عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کو روکا جاسکے۔ العبادی کے مطابق انتخابی کمیشن اور اس کے اہلکاروں کی خود مختاری کو یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY