ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بروز ہفتہ جرمن شہر کولون میں ایک جامع مسجد کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی کے دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کی عبادت گاہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر قریب دس ہزار افراد موجود تھے۔ ایردوآن کے دورہ جرمنی کے موقع پر بالخصوص کولون میں مختلف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔












