آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے اعزاز میں آرمی ہاؤس راولپنڈی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا 10 روزہ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں 6 اپریل کو ختم ہوا تھا جس کے بعد کھلاڑی اسلام آباد آگئے تھے جہاں پیر کو آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی بورڈ کے دیگر آفیشلز کے ساتھ شریک ہوئے۔











