اردن کے بادشاہ عبداللہ نے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیلی۔ فلسطینی تنازعے کا خاتمہ ممکن بنا سکتا ہے۔
اردن کا دورہ کرنے والے امریکی نائب صدر سے ملاقات میں انہوں نے واشنگٹن کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر پینس نے عبداللہ سے کہا کہ اگر فریقین متفق ہیں تو امریکا بھی دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔
پینس نے اپنے چار روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کے پہلے دن بروز ہفتہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں صدر السیسی سے بھی ملاقات کی تھی۔ ان کے اس دورے کی اگلی منزل اسرائیل ہو گی۔













