جمعے کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام یوم سیاہ منائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی اور دنیا کے بڑے شہروں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے۔
یوم سیاہ کی کال حریت رہنماؤں علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی۔
حریت رہنماؤں کے مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، بھارت کے یوم جمہوریہ پر جمعے کو مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور دنیا بھر کے ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف احتجاج ہوگا۔
دوسری طرف یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی میں بھارتی پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کر کے جگہ جگہ رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔











