ترکی کے شمال مغربی حصے میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامی حکام نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی پر تین سو سے زائد مسافر سوار تھے اور یہ استنبول شہر کی جانب روانہ تھی۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتریں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثے کی وجہ پہلے سے گرا ہوا ایک پل بنا۔ جس مقام پر حادثہ ہوا، وہ یونان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔












