یورپی کرنسی یورو جمعرات کے روز ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ تین برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو یورپی مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ یورو زون کی معیشت مستحکم بنیادوں پر نمو پا رہی ہے۔
یورپی مرکزی بینک کے سربراہ ماریو دراگی کی جانب سے یورو زون معیشت میں استحکام کے بیان کے تناظر میں ڈالر ایک موقع پر ایک اعشاریہ دو پانچ تین ڈالر کو سطح کو بھی چھو گیا۔
اس سے قبل امریکی وزیرخزانہ سٹیون منوچِن نے کہا تھا کہ کم زور ڈالر امریکی معیشت کے لیے بہتر ہے۔












