آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے حق میں بہتر ہے وہ خود سرنڈر کر دیں۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انوار عدالت کے سامنے سرنڈر کریں، ان کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
صحافی کے ایک سوال پر آئی جی سندھ نے کہا کہ انہیں پتا ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہیں تو پکڑ کر لے آتے، راؤ انوار کو چاہئے عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سب کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے راو ٔانوار کا بھی کرے گی۔












