فرانس نے برطانیہ کو تنبیہ کی ہے کہ اس کے پاس بریگزٹ کے لیے وقت خطرناک حد تک کم پڑتا جا رہا ہے۔

یہ بات فرانسیسی وزیر خزانہ برُونو لے میئر نے بدھ کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ لندن حکومت کو اب اس کام میں م‍زید تاخیر نہیں کرنا چاہیے کہ وہ بریگزٹ کے بعد کے دور میں برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دے۔

برطانیہ میں وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ پالیسی کے خلاف حال ہی میں متعدد ملکی وزراء مستعفی ہو چکے ہیں۔ برطانوی عوام نے دو ہزار سولہ میں بریگزٹ کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور مارچ دو ہزار انیس کے آخر تک برطانیہ کو یہ عمل مکمل کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY