برازیل کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شمالی شہر فورٹالیزا میں پیش آیا۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ ہفتے کے روز برازیلین میڈیا نے بتایا کہ اس واقعے میں متعدد مسلح افراد ایک نائٹ کلب میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق وہ اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے، تاہم غالباﹰ یہ واقعہ منشیات کے اسمگلروں کے دو گروپوں کے درمیان ایک تنازعے سے جڑا ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY