میرہزار خان بجارانی کی میت سکھر ایئرپورٹ سے کرم پور پہنچا دی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی میت کراچی سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سکھر ایئرپورٹ پہنچی۔

ایئرپورٹ پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید احمد شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا میر ہزار خان کی موت سے پیپلز پارٹی کو دھچکا لگا ہے جبکہ میت کے ساتھ مرحوم کے بیٹے رکن قومی اسمبلی شبیر علی بجارانی سمیت دیگر عز یز واقارب بھی تھے۔

میت کو رات گئے سکھر ایئر پور ٹ سے ایمبو لینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے کرم پور لے جایا گیا جہاں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ فریحہ رزاق کی پراسرار موت کی تحقیقات، مزاحمت کے شواہد نہیں ملے، فریحہ رزاق کو 3، ہزار خان بجارانی کو انتہائی قریب سے کنپٹی پر ایک گولی لگی جبکہ پستول ہزار خان بجارانی کے پاؤں کے قریب سے ملا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارڈ کے بیان سے چیزیں واضح ہوئی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا تاہم ضلع جیکب آباد اورضلع کندھ کوٹ کی انتظامیہ نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ اپنے گھر کے اسٹڈی روم میں مردہ پائے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق شور اور آوازیں سننے کے بعد گارڈ نے ملازم کو اٹھایا لیکن میر صاحب کا انتظار کیا گیا اور جب وہ صبح ساڑھے10بجے تک باہر نہیں آئے تو فریحہ رزاق کے صاحبزادے کو بلایا گیا۔

جب دروازہ کھولا گیا تو میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر تھی اور پستول ان کی ٹانگوں کے قریب پڑا تھا جبکہ گھریلو ملازمین کے مطابق لاشیں خواب گاہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئیں تھیں۔

میڈیکو لیگل ذرائع کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کو گولی کنپٹی پر دائیں جانب سے لگی، گولی انتہائی قریب سے ماری گئی جبکہ فریحہ رزاق کے پیٹ کے قریب بھی 2 گولیاں ماری گئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میر ہزار خان بجارانی کو بھی انتہائی قریب سے چلائی گئی گولی کنپٹی پر بائیں جانب سے لگی، کمرے سے مس فائر ہونے والی 3گولیاں اور پستول کے چیمبر میں پھنسی ایک گولی بھی قبضے میں لے گئی جبکہ کمرے سے تیس بور کا ایک پستول بھی ملا، جو ملازم کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کا ہی ہے۔

پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے جن 5گھریلو ملازمین کو حراست میں لیا، ان میں خانساماں، ڈرائیور اور اسکی اہلیہ اور 2گن مین شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY