عاصمہ رانی قتل کیس کےمرکزی ملزم مجاہد اللہ کے قریبی دوست شاہ زیب کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نےواردات کے بعد مجاہد اللہ کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی، ملزم شاہ زیب کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے میں رہتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ سے متعلق معلومات مجاہد کو دیتاتھا۔شاہ زیب ،عاصمہ رانی کے قتل والے دن مجاہد کے ساتھ تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ۔

واضح رہے کہ ایوب میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ، اپنے بھتیجے مجاہد آفریدی کی حرکتوں سے آگاہ تھے، عاصمہ نے کئی بار آفتاب عالم کو فون کرکےملزم مجاہد کی حرکتوں کےبارےمیں بتایا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY