سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے، پاکستان کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ قابل معافی نہیں ، ان کے ترقیاتی کام صرف دکھاوا ہے، ڈر ہے کہ مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے۔

بلاول ہاؤس لاہورمیں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ شریف برادران پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں، وہ پانی کے منصوبوں کو پیسہ زیر زمین دفن کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں ، دکھاوے اور سستی شہرت کے سوا یہ کوئی منصوبہ بنانے کو تیار نہیں۔

آصف زرداری کا کہناتھاکہ نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے، تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا،نواز شریف کو کشمیر نہیں بھارت سے تجارت عزیز ہے، پانچ فروری کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا جلسہ کریں گے اورلاہور سے ہی پیپلز پارٹی کی سیاست کو عروج پر لے کر جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY