انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا ، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں منتخب ہوئے ، آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل باڈی نے آئی سی سی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹیم میں منتخب ہو گئے ۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ایونٹ میں 12 وکٹیں حاصل کیں ۔ جنوبی افریقا کے رے نارڈ وین ٹونڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم میں بھارت کے 5 ،جنوبی افریقا کے 3 اور افغانستان کا بھی ایک کھلاڑی شامل ہے البتہ ورلڈ کپ انڈر 19 کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں منتخب نہ ہو سکا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY