برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کا معاملہ، فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

0
16686

برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں نامزد ملزم فرحان آصف کو عدالت نے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں فرحان آصف کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یہ نیوز پہلے سے شیئر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا، اس کی ہر طرح سے تفتیش کی گئی، فرحان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟ جس پر فرحان آصف نے عدالت کو بتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور فرحان آصف کو مقدمے سےڈسچارج کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY