تبتی رہنما دلائی لامہ نے کہا ہے کہ انہیں نوّے کی دہائی سے ہی معلوم ہے کہ بدھ اساتذہ بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب ہوئے تھے اور اب اس تناظر میں منظر عام پر آنے والے یہ تازہ الزامات کوئی نیا انکشاف نہیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے چار روزہ دورہ یورپ کے دوران ہالینڈ میں کہی جہاں وہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بعض افراد سے بھی ملے۔ اپنے یورپی دورے میں دلائی لامہ کچھ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY