مالدیپ کے صدر نے ملک میں 15 دن کیلئے ایمرجنسی لگادی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر کیا گیا ہے۔

صدرعبداللہ یامین نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق جمہوری طور پر منتخب صدر کے خلاف ٹرائل کو غیرقانونی قرار دینے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق حکم ماننے سے انکارکردیا تھا،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نےجلاوطن سابق صدرمحمدنشیدکا ٹرائل غیرآئینی قراردیا تھا۔خبرایجنسی نےبتایا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے 15روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

اس حکم نامے کے تحت سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارت حاصل ہوگئے ہیں جس کے تحت انھیں لوگوں کو گرفتار کرنے اور قید رکھنے کا حق حاصل ہوگا ۔

مالدیپ کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نےجلاوطن سابق صدرمحمدنشیدکا ٹرائل غیرآئینی قراردیا تھا،اور سیاسی بنیادوں پر گرفتار حکومت مخالف قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، صدر عبداللہ یامین نے نہ صرف اس حکم نامے کو ماننے سے انکار کیا بلکہ انھوں نے ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY