رنویر سنگھ اب میرے لیے خلجی ہیں،شاہ رخ خان

0
240

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’پدماوت ‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ اب میرے لیے خلجی ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر رنویر سنگھ کے سوال جس میں انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی طرف سے فلم ’’پدماوت ‘‘ دیکھنے کے لیے فکرمند ہیں، پر اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہچانا نہیں کیونکہ اب آپ میرے لئے دہلی کے سلطان علائوالدین خلجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ’’پدماوت ‘‘ دیکھی ہے جو انھیں بہت پسند آئی ہے۔ فلم کی کہانی 16 ویں صدی کے شاعر ملک محمد جیاسی کی نظم ’’پدماوت ‘‘ پر مبنی ہے۔

فلم میں اداکار رنویر سنگھ ،شاہد کپور اور دیپیکا پاڈوکون شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY