الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نہال ہاشمی کی خالی نشست پر سینیٹ میں پولنگ یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس 9 فروری کو جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی13 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال 15 فروری ہوگی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17 فروری تک دائر کی جائیں گی، جن پر سماعتیں 19 فروری تک نمٹائی جائیں گی۔

نہال ہاشمی کی خالی نشست پر یکم مارچ کو پولنگ پنجاب اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY