سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر سیاحت عبدالمنعم نااہل قرار دے دیئے گئے۔
عبدالمنعم پی کے 88شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عبدالمنعم کے خلاف نااہلی کی درخواست مدمقابل امیدوار شیر عالم نے دائر کی تھی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ عبدالمنعم جعلی دستاویزات کی بنیادپر اسکول ٹیچر کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ عبدالمنعم گھوسٹ ٹیچر ہیں، پشاور ہائیکورٹ نے عبدالنمنعم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
آج سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ عبدالمنعم پی کے 88 سے آزاد امیدوار منتخب ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY