جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول سجایا گیا۔ دیوہیکل مجسموں نے سیاحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔ شہریوں نے برف سے جمی جھیل سے مچھلیاں بھی پکڑیں۔ جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں برف کے مجسمے بنانے کا سالانہ میلہ ہوا۔
برف سے بنے دیوہیکل مجسموں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا اور لیزر شو نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ سیاحوں نے اِگلو میں وقت گزارا۔ ادھر آئس فشنگ فیسٹیول نے مچھلی کے شکاریوں کو خوب لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔ لوگ بڑی تعداد برف سے جمی جھیل میں مچھلیاں پکڑتے رہے۔













