سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب
سندھ سے پیپلز پارٹی کے10 امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہےجس میں اقلیتی امیدوار اور خواتین کی مخصوص نشست بھی شامل ہیں،سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے فروغ نسیم اور مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین شاہ بھی کامیاب ہو گئے۔
سینیٹ انتخابات کے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے والوں میںرضا ربانی،مولا بخش چانڈیو،سکندرمیندھرو ،مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمد علی شاہ جاموٹ،مرتضی وہاب جبکہ اقلیتی نشست پر انور لال دین جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری اور کرشنا کوہلی کامیاب ہو گئی ہیں۔
رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو،محمد علی شاہ جاموٹ ،مصطفیٰ نواز کھوکھر، امام دین شوقین اور مرتضیٰ وہاب جنرل نشستوں پر کامیاب ہو ئے،جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی پی رکن سکندرمیندھرو اور رخسانہ زبیری کامیاب ہوئیں ۔
پیپلز پارٹی کی اقلیتی نشست پر انور لال دین کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی پی پی کی کرشنا کوہلی کامیاب ہوئیں ۔
انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان صرف ایک سیٹ جیت سکی ، جنرل نشست پر فروغ نسیم کامیاب رہے ، کامران ٹیسوری سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے 5 امیدوار میدان میں تھے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ کی 12نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ تھاجن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 4، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک امیدوار مدمقابل تھا۔
ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میند ھر و اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضاعابدی جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شا مل تھے۔
سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضیٰ وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ بھی مدمقابل ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق ، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل تھے۔
پاک سرزمین پارٹی کے امیدواروں میں انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل تھے، مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے بابو سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل تھے۔
سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل د ین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار مد مقابل تھے۔
خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہونگی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوارتھیں ۔
تاہم متحدہ کے دونوں دھڑوں نے اتفاق راے سے جنرل نشت پر بیرسٹر فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری ٹیکنوکریٹ کی نشست پرعبدل قادر خانزادہ،خواتین کی نشست پر ڈاکٹر نکہت شکیل ،جبکہ اقلیتی نشست کے لیے سنجے پروانی کے نام پر اتفاق کیا تھا












