عمران خان نے آئندہ الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگوں کو لڑانے کی سیاست ہو رہی ہے، شہر کے مسائل حل کرینگے۔

شہرِ قائد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکنیت سازی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے دورے کیے اور کارکنوں سے خطاب میں کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم بھی کیا۔

گلستانِ جوہر میں خطاب کے دوران عمران خان نے دعوی ٰ کیا کہ کراچی پولیس کو ٹھیک اور ٹینکر مافیا کا مقابلہ کر کے دکھائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بھی نشانے پر لیا اور کہا کہ حکمرانوں ملک کیلئے نے کچھ نہیں کیا، پاکستان میں کیوں نکالا مجھے مافیا بیٹھا ہے۔ انہوں نے آئندہ الیکشن میں کراچی کی نشست سے انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY