ماسکو میں شدید برف باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، برف باری کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔

اسے ماسکو کی تاریخ کی سب سے شدید برف باری کہا جارہا ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران تقریباً ڈیڑھ فٹ برف باری ہوئی جو اوسطاً ماہانہ ہونے والی برف باری کا نصف ہے ۔

شدید برفباری سے سیکڑوں درخت گر گئے ، درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ڈیڑھ سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، درخت گرنے اور بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث متعدد حادثات ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب چین میں شدید سرد موسم نے آبشاربھی جمادی، بیجی شہر میں برف سے بنی آبشار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY