کیلی فورنیا:مسلح شخص نےاولڈہاوس میں 3 افرادکویرغمال بنالیا
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہائوس مرکز میں مسلح شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو یر غمال بنا لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطا بق اولڈ ہائوس سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ فوجیوں کے مرکز میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ شروع کردی اور 3 افراد کو یرغمال بنا یا ہوا ہے، اولڈ ہائوس سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں ،موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں ہیں اور صورت حال کنٹرول کر نے کی کوشش جاری ہے ۔
کیلی فورنیا:مسلح شخص نےاولڈہاوس میں 3 افرادکویرغمال بنالیا
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ تین ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کررہے ہیں ۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرکز میں جنگ عظیم دوئم اورخلیجی جنگ کےعمررسیدہ فوجی رہتےہیں، جبکہ مرکز میں ایک ہزار سیٹیزن اور معذور افراد بھی موجود ہیں ۔












