سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج

0
1216

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پہلے نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوگی۔ اس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

سینیٹ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاگیا، اجلاس میں صدر نے سینیٹر یعقوب خان ناصرکو بطور پریزائیڈنگ افسر نامزد کردیا۔ پریزائڈنگ آفیسر سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، دن بارہ بجے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائےجائیں گے، دن دو بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان کردیاجائے گا۔

سینٹ کا اجلاس چاربجے دوبارہ ہوگا جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائےگا،سینیٹ کے ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کرکے سینیٹ ارکان اپنے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

سینیٹ ذرائع کے مطابق دو یا دو سے زائد امیدواروں کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی نشست پر انتخاب جیتنے کےلئے کسی ایک امیدوار کو 53 ووٹ لینا لازمی ہوگا۔

پریزائڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےناموں کا اعلان کریں گے، پریزائڈنگ افسر پہلےچیئرمین سینٹ سےحلف لےگا اورپھرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سےحلف لیں گے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کےبعد سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاجائےگا

SHARE

LEAVE A REPLY