فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے جس کی وجہ سے سات افراد معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب حمداللہ غزہ پٹی کے دورے کے لیے اِس علاقے میں پہنچے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حمداللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ خیال رہے کہ غزہ پٹی کا انتظامی کنٹرول شدت پسند تنظیم حماس کے پاس ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY