شامی علاقے مشرقی غوطہ میں روسی اور شامی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم مزيد تیس شہری مارے گئے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری نے ہفتے کے دن بتایا کہ زملکا کے مقام پر کی گئی اس فضائی کارروائی میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ دمشق کے اس نواحی علاقے سے مزید دس ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

شامی فوج نے چار لاکھ نفوس کی آبادی والے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ اس کی بازیابی کا آپریشن اٹھارہ فروری کو شروع کیا گیا تھا۔ شامی حکومت کا دعویٰ کہ اب تک مشرقی غوطہ کا ایک تہائی حصہ بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY