نائجیریا میں شدت پسندتنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائجیریا کے حکام نے آج اتوار کو بتایا کہ شدت پسندوں نے شمال مشرقی بوناری گاؤں کے قریب ایک چھاؤنی کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ شدت پسند چار فوجی گاڑیاں اور بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ بوکو حرام نے اس علاقے میں مواصلات کا نظام تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث خبروں تک رسائی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY