مودی حکومت میں تعلقات اچھے ہوتے نظر نہیں آتے، سرتاج عزیز

0
324

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایک ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت سے کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ لیکن جب تک مودی صاحب ہیں دوطرفہ تعلقات میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی،اس دوران ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے۔

پاکستان تعلقات کی بہتری کےلیےسفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ برسلز میں افغان قیادت سے ملاقات میں اس بارے میں بھی بات کی تھی۔

گلبدین حکمت یار کےساتھ افغان حکومت کا جو معاہدہ ہوا ہے وہ اچھا ماڈل ہے، کوئی اور گروپ اس ماڈل کے تحت بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ چار رکنی افغان مصالحتی گروپ کے تمام ممالک کو امن عمل کے لیے کردار جاری رکھنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY