امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا ہے۔
یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں دو زیادہ ہے۔
سینٹکام کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔













