خیال ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر خودکش حملہ ایک خاتون نے کیا

0
481

بلوچستان میں ایک اور سانحہ بھی کئی سوال چھوڑ گیا، شاہ نورانی درگاہ پرحملہ کرنے والی خاتون تھی یا کوئی ماسٹرمائنڈ؟ اس حوالے سے امکان ہے کہ درگاہ میں خود کش دھماکہ خاتون نے کیا۔
خوفناک دھماکے کے بعد سول اسپتال کراچی لائی جانے والی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک خاتون دھماکے سے پہلے ہی لوگوں کو خبردار کر رہی تھی کہ حالات خراب ہونے والے ہیں۔

سما نے یہ بھی پتا لگا لیا کہ پانچ نومبرکو بلوچستان حکومت کی جانب سے خفیہ اطلاع سے متعلق تھریٹ لیٹر تیار کیا گیا تھا جو لِیک ہوگیا تھا لیکن جاری نہیں کیا گیا۔اس خط میں خاتون خودکش حملہ آورکا ذکر شامل تھا

درگاہ شاہ احمد نورانی کے مجاور کا کہنا ہے کہ دھمال کا سلسلہ ڈیڑھ سو سال سے جاری ہے مگراس سال توقع سے زیادہ لوگ آئے۔دھماکہ خواتین کے سیکشن میں ہوا۔ مجاور کے مطابق یہاں کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اس لیے سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت درگاہ کا احاطہ کھچا کھچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جہاں دور دور سے لوگ حاضری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں دھمال اور رقص جاری تھا۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد یہاں سالہا سال حاضری کیلئے موجود رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY