آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وارنر اور اسمتھ پر 3 سال کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی پر بھی پابندی کی گئی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے میں قوانین کی خلاف ورزی یا کھیل کو نقصان پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے تعین کے بعد کھلاڑیوں کو سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن کو کلئیر قرار دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

آسٹریلین ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کھیل کی روح کے منافی ہے اور ایسا ہونا آسٹریلین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکروفٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا۔

اسمتھ نے اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ دانستہ طور پر کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY