مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر دو روز بعد قابو پا لیا گیا

0
116

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر دو روز بعد قابو پا لیا گیا۔ پاک بحریہ، فضائیہ اور آرمی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے آگ بجھائی۔

گزشتہ روز سے لگی آگ گاؤں کلنجر تک پہنچی تو پاک بحریہ اور فضائیہ نے چار ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ہیلی کاپٹرز کی مدد سے پانی پھینکا گیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد دو کلومیٹر کے رقبے پر لگی آگ بجھا دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ کے 120 اہلکاروں، 12 فائر ٹینڈرز اور پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY