برطانیہ میں سمندر کے بیچوں بیچ ایک ایسا منفرد ہوٹل قائم ہے، جس تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کے سوائے کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
سمندر کے درمیان قلعہ نمامنفرد ہوٹل
’نو مینز لینڈ فورٹ‘ کے نام سے مشہور یہ ہوٹل حقیقت میں 1880 میں حکومت برطانیہ نے ایک قلعہ کے طور پر تعمیر کیا تھا تاکہ پورٹس مائوتھ کی حفاظت کی جائے، لیکن بعد میں جدید دور میں یہ عمارت قلعے کے طور پر ناقابل استعمال ہوگئی اور لمبے عرصے تک خالی پڑی رہی۔
سمندر کے درمیان قلعہ نمامنفرد ہوٹل
بعد میں بیسویں صدی کے آخر میں اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا گیا اور مختلف جگہ فروخت ہونے کے بعد 2012 میں اسے کلارینکو کمپنی نے خرید لیا اور اس میں جدت پیدا کرتے ہوئے ہوٹل اس قلعے کو جدید ہوٹل میں تبدیل کردیا۔













