جدید ٹیکنالوجی سے بنی قدیم گھڑیاں

0
1177

آپ نے مختلف ڈیزائنرز کی تیار کی گئی جدید گھڑیاں دیکھی ہی ہوں لیکن جناب جدید ٹیکنالوجی سے بنی قدیم گھڑیاں شاید ہی کبھی دیکھی ہوں۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے فرسک پی کے نام سےمشہور ماہر ڈیزائنر نے انوکھی گھڑیاں بنائی ہیں جو دکھنے میں قدیم لگتی ہیں اور ہاتھ پر باندھنے میں بہت جگہ گھیرتی ہیں۔

ان منفرد گھڑیوں کو بنانے کیلئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور سی اے ڈی پر گھڑی کے تمام پرزے تیار کر کے انہیں فیوژن تھری سکسٹی پروگرام کے تحت ملایا جاتا ہے اور پھر گھڑی کوتھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا جاتا ہے۔

فرسک پی کے مطابق انہیں ان منفرد گھڑیوں کے بنانے کا خیال قدیم زمانے سے آیا جب بھاپ کے انجن چلا کرتے تھے اور آلات بہت بڑے ہوتے تھے ۔

ان کامزید کہنا تھا تھا کہ ایسی گھڑیاں شاید ہی کہیں موجود ہیں جبکہ انکی تیار کی گئی یہ منفرد گھڑیاں دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY