موروکو کے تپتے صحرا میں33ویں سالانہ اور دنیا کی مشکل ترین میراتھن کا آغاز ہوگیا ہے ۔
جس میں سینکڑوں کھلاڑی ریتیلے ریگستان پر جیت حاصل کرنے کے لئے دوڑتے ہوئے نظر آئیں۔
افریقی ملک موروکو کے صحرا میں ہونے والی اس منفرد نوعیت کی ریس میں کھلاڑیوں کو دشوار گزار پہاڑی اور ناہموار راستوں کو عبور کرکے250کلو میٹر کا فاصلہ طے کرناہوگا۔
ریس میں ایتھلیٹس کھانے اور ضروری اشیا کو ساتھ لے کر بھاگیں گے جب کہ رہائش اور پانی کا انتظام آرگنائزرز کریں گے۔
آگ برساتے سورج اور تپتی ریت پر بھاگنا یقیناًایک مشکل ترین عمل ہے جس میں کھلاڑی چھ دن تک دوڑیں گے اور اس کے بعد فاتح شخص کو انعامات سے نوازا جائیگا۔













