سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں لڑائی جاری رکھیں گے، سوڈان

0
621

افریقی ملک سوڈان نے سعودی عسکری اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں نے گھات لگا کر ایک حملہ کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر درجنوں سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کو سعودی عسکری اتحاد کے خلاف اب تک کا ایک بہت بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوڈان نے ابھی تک سرکاری سطح پر اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY