عرب لیگ کی سمٹ میں ایران پر شاہ سلمان کی تنقید

0
626

عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے پرزور انداز میں عرب ملکوں کے داخلی مسائل میں ایران کی مبینہ مداخلت کی مذمت کی ہے۔

سعودی بادشاہ نے یمن میں حوثی ملیشیا کی ایرانی حمایت و تعاون پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی سرزمین کی جانب 116 میزائل داغے جا چکے ہیں۔ اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس فیصلے کو بھی مسترد کیا، جس کے تحت امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سعودی بادشاہ نے واضح کیا کہ مشرقی یروشلم فلسطین سرحدوں کا لازمی حصہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY