پاکستان نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اُکساتا ہے۔ راج ناتھ سنگھ

0
167

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک۔یاسر رفیق )پاکستان نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اکسا رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا پاکستان پر الزام۔ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں  بیان دیتے ہوئے  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان سے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے۔ کچھ نوجوان اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں اور تصادم کے دوران دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔

راج ناتھ  نے پاکستان پر  دراندازی کروانے اور کشمیری حریت پسندوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان  کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے جبکہ دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کا کہناہے کہ بھارتی فوج کشمریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے جس کی وجہ سے  کشمیری نوجوان بھارتی  سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔ کشمیری آزادی چاہتے ہیں کشمریوں کی تحریک آزادی اپنی ہے اس سے کسی ملک کا کوئی تعلق نہیں

SHARE

LEAVE A REPLY