سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ریاض حکومت امریکی قیادت میں شام میں استحکام کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اس موضوع پر شامی تنازعے کے آغاز سے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے فوجی شام میں تعینات کرتا ہے، تو سعودی عرب دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہو گا۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شام میں استحکام کے لیے عرب فوج کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY